موغادیشو27دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جنوبی صومالیہ میں ایک امریکی فضائی کارروائی میں شدت پسند تنظیم الشباب سے تعلق رکھنے والے کم از کم 13 جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔ افریقہ کے لیے امریکی کمان کی جانب بدھ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ یہ حملہ اتوار کی صبح کیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ امریکی ڈرون نے کیسمائیو کے علاقے سے پچاس کلومیٹر شمال مغرب میں عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ رواں برس امریکا کی جانب سے صومالیہ میں 34 ڈرون حملے کیے جا چکے ہیں۔